مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرائنی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرائن کے عسکری کردار کو ختم کرنے کے لیے خصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پوتین یوکرائن کو جبر اور نازی اثرات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرائن کے شہری اپنا مستقبل آزادانہ طور پر خود طے کر سکتے ہیں۔ ادھر کریملن کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔ روسی صدر آج متعدد بین الاقوامی ٹیلی فون کالز بھی کریں گے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرائنی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
News ID 1909976
آپ کا تبصرہ