25 فروری، 2022، 10:45 AM

ایران اور روس کے صدور کا ٹیلیفون پرعالمی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال

ایران اور روس کے صدور کا ٹیلیفون پرعالمی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی صدر رئیسی نے روسی صدر پوتین کے ساتھ گفتگو میں نیٹو کے مشرق کی جانب بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کا مشرق کی جانب بڑھنا مستقل ممالک کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے۔ نیٹو کی توسیع پسندانہ پالیسی یوکرائن کے بحران کا اصلی سبب بنی ہے۔ ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا اختتام علاقائی قوموں اور خطے کے فائدے میں اختتام پذير ہو۔

صدر رئیسی نے روسی صدر کے ساتھ باہمی گفتگو میں ویانا مذاکرات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

صدر پوتین نے ایرانی صدر رئیسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ روسی عوام کی سکیورٹی کے لئے یوکرائن کے خلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہوگیا تھا۔ یوکرائن نے مینسک معاہدے پر بھی کبھی عمل نہیں کیا ۔ روسی صدر نے ایران اور روس کے باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News ID 1909969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha