تہران میں  بھارتی سفارتخانہ کے سامنے ہندوستانی با پردہ طالبات و خواتین کی حمایت میں مظاہرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات نے ہندوستانی با پردہ طالبات و خواتین کی حمایت میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات نے ہندوستانی با پردہ طالبات و خواتین کی حمایت میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ایرانی طلباء و طالبات نے ہندوستانی ریاست کرناٹک اور بعض دوسری ریاستوں میں باپردہ  مسلم طالبات کو تعلیم سے محروم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت  سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ایرانی طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت ہندوستان سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی اور ناروا سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایرانی طلبہ و طالبات نے ایران کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا وہ اس معاملے میں حکومت ہندوستان سے باضابطہ بات چیت کرے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک کی حکومت نے حال ہی میں ریاستی اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

News Code 1909916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • zafar Iqbal IN 16:54 - 2022/02/20
      0 0
      آپ کی حمایت ہم مسلمانوں کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچاتی ہیں۔ ہمیں ایسا محسوس ہوتا کہ امت مسلمہ بیدار ہے اور امید قوی وہ ہندوستان کے باطل طاقتوں کے خلاف کھڑی ہوگی۔