15 فروری، 2022، 11:44 AM

کرناٹک میں 13 مسلم طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا

کرناٹک میں 13 مسلم طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی اور ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔ حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پرکرناٹک کے سرکاری اسکول کی13 طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی اور ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔ حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پرکرناٹک کے سرکاری اسکول کی13 طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوا موگا کے سرکاری اسکول میں انتظامیہ نے امتحانات میں بیٹھنے کے لئے طالبات سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔

اسکول کی 13 طالبات نے حجاب اتارنے کے بجائے احتجاجاً امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل اورانتظامیہ سے حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت دینے کے لئے متعدد باردرخواست کی لیکن انہوں نے درخواست پرکوئی توجہ نہیں دی۔

طالبات کے والدین نے اپنی بچیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بغیرحجاب کے وہ اپنی بچیوں کوکلاسزاٹینڈ نہیں کرنے دیں گے۔ کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ کرناٹک کے ہائیکورٹ میں حجاب پرپابندی کیخلاف کیس زیرسماعت ہے۔ ادھر بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی باحجاب طالبات کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

News ID 1909864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha