مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ تہران میں تعینات غیر ملکی سفراء اور نمائندوں نے ملاقات کی۔ تہران میں مقیم غیر ملکی سفیروں نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کی کامیابی اور کامرانی کی خواہش اور تمنا کا اظہار کیا۔ ترکمنستان کے سفیر احمد قربانوف نے مقدم السفراء کے عنوان سے تقریب کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان بھی موجود تھے۔
انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ تہران میں تعینات غیر ملکی سفراء اور نمائندوں نے ملاقات کی۔
News ID 1909801
آپ کا تبصرہ