مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی گروپ 1+4 کے نمائندوں سے پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں آٹھویں مرحلے کے مذاکرات کے لئے ویانا روانہ ہوگئے ہیں۔
کل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا تھا کہ ایران کے مذاکراتکار بروز منگل ویانا روانہ ہوں گے ، پابندیوں کا خاتمہ ہماری ریڈ لائن ہے۔
واشنگثن کو اس سلسلے میں اہم فیصلہ کرنا ہوگا ۔ ہم مذاکرات کے بارے میں مثبت گفتگو سن رہے ہیں ، لیکن ہم اسے عملی میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں، جس سے ایرانی قوم کو بھی فائدہ پہنچے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ویانا میں دوسرے فریق کی رفتار میں تبدیلی کے منتظرہیں۔ انھیں ایرانی عوام کے اعتماد کو حاصل کرنا چاہیے اور جس راستے پر چل رہے ہیں اس سے واپس آنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ