مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے غاصب صہیونی صدر کے دورہ امارات کے دوران ابو ظہبی اور دبئی کے قلب پر ڈرونز اور میزائل حملوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے " طوفان یمن 3 " کارروائی میں ابوظہبی اور دبئی کے قلب پر ذوالفقارمیزائل داغے ہیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے ابوظہبی میں حساس اور اسٹراٹیجک ٹھکانوں کو ذوالفقار میزائلوں کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ دبئی میں بھی حساس ٹھکانوں پر صماد 3 ڈرونز کے ذریعہ بمباری کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حساس ٹھکانے ہمارے میزائلوں اور ڈرونز کے نشانوں پر ہیں ، لہذا ہم اماراتی شہریوں اور امارات میں مقیم غیر ملکی شہریوں سے سفارش کرتے ہیں کہ وہ ان حساس ٹھکانوں سے دور رہیں۔
یحیی سریع نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جارحیت اور بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ جاری رکھیں گے اور حملوں کا جواب حملوں سے دیں گے۔ یمنی عوام کا دفاع ہمارا حق ہے ، یمن پر جارحیت متوقف ہونے تک ہم اپنے دفاعی حق سے استفادہ کرتے رہیں گے۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب میں بھی صماد 1 اور قاصف کے 2 کے ذریعہ حساس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز سعودی عرب اور امارات پر بڑی کارروائی کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ