27 جنوری، 2022، 7:59 PM

پاکستان کا افغان سرزمین کے اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا دعوی

پاکستان کا افغان سرزمین کے اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا دعوی

پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طالبان حکومت سے مکمل طور پر پُرامید نہیں ہیں ، تاحال افغانستان میں دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کام کر رہے ہیں ، کالعدم ٹی ٹی پی نے یک طرفہ طور پر سیز فائر معاہدہ ختم کیا لیکن جو ملک پر جنگ مسلط کرے گا ، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

داخلی و خارجہ سکیورٹی صورت حال پر مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ طالبان کے حکومت میں آنے سے تمام مسائل کے مکمل حل کی امید نہیں لگانی چاہیے، افغانستان میں اب بھی دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کام کر رہے ہیں اور افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی " سے متعلق معید یوسف نے بتایا کہ ٹی ٹی پی نے یک طرفہ طور پر سیز فائر معاہدہ ختم کیا ، جو ملک پر جنگ مسلط کرے گا اس سے نمٹا جائے گا۔

News ID 1909649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha