مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ سامنے آیا ہے سعودی عرب مغربی ثقافت کے فروغ کے بعد تباہی اور بربادی کی طرف گامزن ہے، سعودی عرب میں ہر گھنٹے طلاق کے سات واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق 2022 میں، طلاق کے کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک میں ہر گھنٹے 7 طلاقیں ہو رہی ہیں۔
اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2020 کے آخری چند مہینوں میں 57 ہزار 500 سے زیادہ طلاق کے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو 2019 کے مقابلے میں 12 اعشاریہ 7 فیصد زیادہ ہیں۔
سعودیہ کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق 2011 میں طلاق کے تقریباً 34 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ دس برسوں کے دوران طلاق کے کیسز میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کے حکام ملک میں مغربی ثقافت کو فروغ دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں سعودی عرب تباہی کی سمت گامزن ہے سعودی عرب وہابیت سے تنگ آکر مغربی ثقافت اپنا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ