18 جنوری، 2022، 9:50 AM

مہر نیوز رپورٹ:

یمنی فوج کا امارات پر مہلک وار/ اماراتی حکام مبہوت / امارات کو مزید تاوان اداکرنا پڑےگا

یمنی فوج کا امارات پر مہلک وار/ اماراتی حکام مبہوت / امارات کو مزید  تاوان اداکرنا پڑےگا

یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات پر 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں کے ذریعہ حملہ کرکے امارات کے تیل کی ترسیلات کو متوقف کردیا ہے امارات کو یمن پر اپنی جارحیت اور بربریت کا مزید سخت تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات پر 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں کے ذریعہ حملہ کرکے امارات کے تیل کی ترسیلات کو متوقف کردیا ہے امارات کو یمن پر اپنی جارحیت اور بربریت کا مزید سخت تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات کے حالیہ وحشیانہ حملوں کے جواب میں امارات کے اندر اہم اور حساس ٹھکانوں پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ یمنی فورسز نے امارات کے علاقہ المصفح میں تین آئل ٹینکروں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں علاقہ میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

یمنی فوج  کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکرز پر ڈرون حملے کئے ہیں ،ان حملوں سے آئل ٹینکرز کو بھاری نقصان پہنچا اور امارات کے تیل کی ترسیلات معطل ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ابوظہبی پولیس نے یمنی فورسز کے حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دھماکے ہوئے جن میں سے ایک دھماکہ میں 3 آئل ٹینکرزتباہ ہوگئے  جب کہ ایک اور حملے میں ابو ظہبی  ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 6زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور دو ہندوستانی شہری شامل ہیں۔

آئل ٹینکرز اور زیر تعمیر ایئرپورٹ پر بڑے پیمانے پر آگ  لگ گئی جس کی وجہ سے آسمان کی طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

ادھر یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ یمن پر امارات کی بربریت اور جارحیت کا یمنی فورسز اور قبائل نے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے حکام مبہوت ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز نے امارات اور ابو ظہبی میں اہم اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی قومی نجات حکومت کے اعلی مذاکراتکار محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امارات ایک چھوٹا ملک ہے جو امریکہ اور اسرائيل کا خطے میں پٹھو اور چمچہ بن گیا ہے۔ امارات کو اسرائیل کی پالیسیوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے ۔ متحدہ عرب امارات مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچا کر اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے سعودی عرب اور امارات کے حکمرانوں کو خائن اور غدار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے عرب مسلمانوں کو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے نوکروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ ہم یمنی عوام کے دفاع میں امارات کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ امارات کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے اور اماراتی و سعودی حکام کو سمجھ لینا چاہیے کہ جس طرح صدام کو امریکہ نہیں بچا سکا بلکہ خود امریکہ نے اسے تختہ دار پر لٹکا دیا تھا اسی طرح سعودی عرب اور امارات کے جاہل اور نادان  حکمرانوں کو بھی امریکہ ہی نابود کردےگا۔ واضح رہے کہ یمنی فورسز نے کل متحدہ عرب امارات کے حساس اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں پر 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں کے ذریعہ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں امارات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ یمنی فورسز نے امارات کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے الگ ہونے اور یمن کے خلاف معاندانہ کارروائیوں میں حصہ نہ لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امارات نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف معاندانہ کارروائی جاری رکھی تو اسے کھنڈرات میں تبدیل کردیا جائےگا۔

News ID 1909533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha