موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خودکش دھماکہ حکومتی ترجمان کے گھر کے سامنے کیا گیا۔ دھماکے میں زخمی حکومتی ترجمان محمد ابراہیم موالیمو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا،  صومالی حکومت کے میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ موغادیشو کے ایک روڈ جنکشن پر ایک خودکش بمبار نے کیا اور کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

News Code 1909521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =