یمنی فورسز کا امارات اور داعش کے ٹھکانوں پر دو میزائلوں سے حملہ

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مآرب میں امارات اور داعش کی پیشقدمی کو روکنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یمنی فورسز نے امارات اور داعش کے ٹھکانوں پر دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مآرب میں امارات اور داعش کی پیشقدمی کو روکنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یمنی فورسز نے امارات اور داعش کے ٹھکانوں پر دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ صوبہ شبوہ کے عین علاقہ میں جبکہ صوبہ مآرب کے حریب علاقہ میں امارات اور داعش دہشت گردوں کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور اس کارروائی میں دشمن فوج کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ امارات اور داعش دہشت گردوں کے ایک اجلاس پر دو میزائل فائر کئے گئے جن سے دشمن کا کافی جانی نقصان ہوا ہے۔

اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ صوبہ شبوہ میں حالیہ دفاعی کارروائی میں 1365 اماراتی، سعودی اور داعشی مزدوروں کو ہلاک کیا گیا ہے جن میں 515 اماراتی مزدور شامل ہیں۔

News Code 1909483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha