اسرائيلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں کئی درجن فلسطینی زخمی

فلسطینی ذرائع کے مطابق مغربی پٹی میں اسرائيلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں کئی درجن فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی پٹی میں اسرائيلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں کئی درجن فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان نابلس کے مشرق میں بیت دجن کے علاقہ میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ان جھڑپوں میں 32 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جن میں 12 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے  براہ راست گولی کا نشانہ بنایا ہے۔ ادھر الخلیل میں بھی اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خطے کے بعض امریکہ نواز عرب حکمرانوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرلئے ہیں اور بعض اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے لئے صف میں کھڑے ہیں جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

News Code 1909428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =