4 جنوری، 2022، 9:49 AM

نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کورونا میں مبتلا ہوگئے

نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کورونا میں مبتلا ہوگئے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے وزیراروند کیجریوال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا۔اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پرایک بیان میں کہا کہ ان میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ وہ گھرپرقرنطینہ ہیں۔اروند کیجریوال نے گزشتہ چند روز کے دوران ملاقات کرنے والوں سے خود کوقرنطینہ کرنے اورکورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی۔

اروند کیجریوال  پنجاب، اترپردیش اوراترکھنڈ میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دہلی میں 29 دسمبرسے " یلو الرٹ " نافذ ہے۔

News ID 1909382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha