مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاؤنٹیکو تاریخ کی خطرناک ترین اور تباہ کن آگ نے گھیر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ اب پھیل چکی ہے جس سے سیکڑوں گھر جل کر خاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد افراد نے جان بچانے کے لیے اپنے گھر چھوڑ دیئے جبکہ 600 گھر تباہ ہوچکے ہیں، تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
کولوراڈو کے گورنر نے آگ کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بولڈر میں سال 2013 میں 500 گھر جل گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ