مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ یمن میں ایران کے سفیرایرلو کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگيا ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ شہید ایرلو یمن میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے اور بعض ممالک کے عدم تعاون کی وجہ سے انھیں ایران منتقل کرنے میں تاخیر ہوگئی جس کی وجہ سے شہید ایرلو کو طبی امداد بر وقت نہ مل سکی ۔ شہید ایرلو عراق کی ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں کیمیاوی ہتھیاروں سے زخمی بھی ہوئے تھے ۔ وہ آج صبح تہران کے ایک اسپتال میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
یمن میں ایران کے سفیر کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگيا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں ایران کے سفیر کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگيا ہے۔
News ID 1909219
آپ کا تبصرہ