روس کا جدید کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

روس نے جدید سِرکون ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے جدید سِرکون ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی بحری جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے ہائپر سونک کروز میزائل داغا جس نے 400 کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائپر سونک کروز میزائل کا نام سِرکون ہے جس کی تیاری کے لیے سائنس دان اور ماہرین کافی عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکون ہائپر سونک کروز میزائل کو جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کیا جائے گا جس سے بحری حدود کی حفاظت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

News Code 1908994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =