29 نومبر، 2021، 7:01 PM

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کا آغاز

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کا آغاز

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ایرانی وفد کی قیادت اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ایرانی وفد کی قیادت اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی کررہے ہیں۔ اجلاس کوبرگ ہوٹل  میں جاری ہوگيا ہے

ویانا اجلاس کی قیادت ایران کے نائب وزير خارجہ باقری کنی اوریورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اینریک مو مشترکہ طور پر کررہے ہیں ۔ اجلاس میں ایران، روس ، چین، فرانس،برطانیہ ، جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندے موجود ہیں ۔ ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک ویانا مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں خطیب زادہ  نے امریکہ کی مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپسی کی شرط بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرکے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔

News ID 1908993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha