29 نومبر، 2021، 9:30 AM

ایران پختہ عزم اور سنجیدگی کے ساتھ ویانا مذاکرات میں حاضر ہوا ہے

ایران پختہ عزم اور سنجیدگی کے ساتھ ویانا مذاکرات میں حاضر ہوا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزير خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایران پختہ عزم اور سنجیدگی کے ساتھ ویانا مذاکرات میں حاضرہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزير خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ  ایران پختہ عزم اور سنجیدگی کے ساتھ ویانا مذاکرات میں حاضرہوا ہے ، ایرانی وفد کی توجہ مذارکات میں امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ پر مرکوز رہےگی۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کی ترکیب اس بات کا مظہر ہے کہ ایران امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کے لئے پختہ عزم کے ساتھ مذاکرات کے لئے حاضر ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات کا نتیجہ ظالمانہ پابندیوں کے ‍خاتمہ کی صورت میں سامنے آنا چاہیے۔ باقری کنی نے کہا کہ روس اور چین کے نمائندوں کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات اچھے اور مفید رہے ہیں ۔ واضح ر ہے کہ ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی اعلی وفد کے ہمراہ  ویانا پہنچ گئے ہیں جہاں آج سہ پہر کووہ گروپ 1+4 کے نمائندوں کے ساتھ ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں مذاکرات کریں گے۔

News ID 1908987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha