مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اعلی وفد کے ہمراہ ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے عشق آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ ایران کے نائب صدر جناب محمد مخبر اور کابینہ کے بعض ارکان نے صدر ابراہیم رئيسی کو مہر آباد ايئر پورٹ سے رخصت کیا۔ صدر سید ابراہیم رئیسی کل ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صدر ابراہیم رئیسی نے عشق آباد روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانا ایران کی ترجیحی پالیسیوں کا حصہ ہے۔ صدر رئیسی اکو سربراہی اجلاس کے ضمن میں رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اعلی وفد کے ہمراہ ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے عشق آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1908973
آپ کا تبصرہ