27 نومبر، 2021، 4:10 PM

عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس کی نئی قسم پر تشویش کا اظہار

عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس کی نئی قسم پر تشویش کا اظہار

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کو باعث تشویش قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کو باعث تشویش قرار دے دیا ہے۔ کورونا وائرس کی یہ پانچویں قسم ہے جسے باعث تشویش قرار دیا ہے، اس سے پہلے ایلفا، گیما، بیٹا اور ڈیلٹا کو باعث تشویش قرار دیا گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  بی 1.1.529 کو یونانی لفظ اومیکورن کا نام دیا گیا ہے۔

یہ اعلان 26 نومبر کو عالمی ادارے کے ماہرین کے اجلاس کے بعد کیا گیا اور کئی ماہ بعد پہلی بار ڈبلیو ایچ او نے کورونا کی کسی نئی قسم کو باعث تشویش قرار دیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ممکنہ طور پر یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی شواہد سے عندیہ ملا ہے کہ یہ نئی قسم دوبارہ کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ نئی قسم سابقہ اقسام کے لہروں کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے ابھری ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اسے تیزی سے پھیلنے کا فائدہ حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ سمیت کئي افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی گئي ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقہ نے سفری پابندیوں کو غیرمنصفانہ قرار دیا ہے۔

News ID 1908970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha