مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی ٹی یو 95 اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے امریکی ریاست الاسکا کے قریب غیر جانبدار پانیوں اور بین الاقوامی سمندری حدود میں 10 گھنٹے طے شدہ پرواز کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق روس کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب پرواز کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ روسی ٹی یو 95 اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب غیر جانبدار پانیوں (بین الاقوامی سمندری حدود) میں 10 گھنٹے طے شدہ پرواز کی۔ گزشتہ روز روسی صدر پوتین نے روسی فضائی حدود کے قریب مغربی فوجی طیاروں کی پرواز کی شکایت کی تھی۔ صدر پوتین نے کہا تھا کہ مغربی اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے روسی سرحد کے 20 کلومیٹر اندر پرواز کی۔ روسی صدر نے مزید کہا تھا کہ مغرب روس کی وارننگز کوبہت ہلکے انداز میں لے رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ