13 نومبر، 2021، 9:57 AM

افغانستان میں امریکی مفادات کی حفاظت کی ذمہ داری قطرکو سونپ دی گئی

افغانستان میں امریکی مفادات کی حفاظت کی ذمہ داری قطرکو سونپ دی گئی

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی مفادات کی نگرانی قطر کو سونپ دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے امریکی وزير خارجہ انٹونی بلینکن سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں امریکی مفادات کی حفاظت کی ذمہ داری  قطر کو سونپ دی۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے امریکی سفارتخانہ بند ہے اور امریکی سفارتخانے کے آپریشنز قطر منتقل کیے گئے تھے۔  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے قطر سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور قطر اپنے کابل کے سفارتخانے میں امریکی مفادات سیکشن قائم کرے گا، مقصد قونصلر خدمات فراہم کرنا اور امریکی سہولیات کی حفاظت کی نگرانی کرنا ہے۔

News ID 1908822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha