مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کچھ دنوں سے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور عالمی رہنماؤں کی طرف سے ان کی مزاج پرسی اور احوال پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں لبنان کے وزير اعظم نجیب میقاتی اور ترکی کے وزیر خارجہ نے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی احوال پرسی کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کی سلامتی اور صحتیابی کے لئے دعا کی۔
لبنان کے وزیر اعظم اور ترکی کے وزیر خارجہ نے علیحدہ علیحدہ پیغامامت میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی احوال پرسی کی۔
News ID 1908769
آپ کا تبصرہ