مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے دبئی اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اگلے ماہ سے روزانہ پروازیں شروع کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ اماراتی ایئر لائن کے منیجر کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کو پہلی پرواز اسرائیل میں اترے گی۔ ادھراسرائیل کی ایئرلائن بھی دونوں ممالک کےدرمیان ریگولر پروازیں شروع کررہی ہیں۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہودیوں کی امارات میں آمد و رفت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے اسلام اور فلسطینی مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے دبئی اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اگلے ماہ سے روزانہ پروازیں شروع کرنےکا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1908739
آپ کا تبصرہ