29 اکتوبر، 2021، 2:44 PM

جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک بہانہ، جواز اور توجیہ کی تلاش کررہے ہیں

جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک بہانہ، جواز اور توجیہ کی تلاش کررہے ہیں

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک نے 1970 میں جوہری ہتھیاروں سے غیر مسلح ہونے کا وعدہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ اس وعدے پر عمل نہیں کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک نے 1970 میں جوہری ہتھیاروں سے غیر مسلح ہونے کا وعدہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے انھوں نے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا۔ ایرانی نمائندے نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک بے بنیاد بہانے بنا کر ایٹمی ہتھیاروں سے غیر مسلح ہونے کے اپنے وعدے کو نظر انداز کررہے ہیں۔ تخت روانچی نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک بے بنیاد بہانہ بنا رہے ہیں کہ ایٹمی ہتھیاروں سے غیر مسلح ہونے کی راہیں ہموار نہیں ہیں۔

ایران کے نمائندے نے اس توجیہ اور بہانے کو غلط قراردیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک نے 1970 میں ایٹمی ہتھیاروں کو نابود کرنے اور ایٹمی ہتھیاروں سے غیر مسلح ہونے کا عہد کیا تھا اور انھیں اپنے اس عہد پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ این پی ٹی کے رکن ممالک نے ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کو غیر مسلح کرنے کی تلاش وکوشش کے سلسلے میں ایران کی پیش کردہ قرارداد بھی  اکثریت رائے کے ساتھ منظور کرلی۔ قرارداد میں تاکید کی گئی ہے کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کو اس بات کی ضمانت دینی چاہیے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ان ممالک کے خلاف نہیں کریں گے جن کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں لیکن اس قرارداد کے حق میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی بعض یورپی ممالک نے مخالفت کی ۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کو اپنے عہد پر عمل کرنا چاہیے۔

News ID 1908669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha