15 اکتوبر، 2021، 9:03 AM

ایران اور روس کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

ایران اور روس کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے اور افغانستان کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے اور افغانستان کے بارے میں  ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور یورپی نمائندے کے درمیان تہران میں گفتگو کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور یورپ  نے مذاکرات کو جاریر کھنے پر اتفاق کیا ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کو عملی جامہ پہنانے پر زوردیا ہے کیونکہ عملی نتائج برآمد ہونے کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے بھی ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ روس مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایران کے مؤقف کو قدر کی نگآہ سے دیکھتا ہے۔

روس اور ایران کے وزراء خآرجہ نے افغانستان اور آذربائیجان کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1908519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha