10 اکتوبر، 2021، 10:02 AM

پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہوگیا

پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہوگیا

پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سےآر ایل اسپتال میں انتقال ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سےآر ایل اسپتال میں انتقال ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ہوا، ان کی کچھ عرصے سے طبیعت ناساز تھی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈ ملے، انہیں 2 بار نشانِ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان چلے گئے تھے۔

News ID 1908461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha