23 ستمبر، 2021، 11:36 AM

چین کا افغانستان پرعائد معاشی پابندیوں کوختم کرنے کا مطالبہ

چین کا افغانستان پرعائد معاشی پابندیوں کوختم کرنے کا مطالبہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ افغانستان پرعائد معاشی پابندیوں کو فوراً ختم ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے  وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ افغانستان پرعائد معاشی پابندیوں کو فوراً ختم ہونا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے متعلق ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں چین کے  وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغان عوام کا قومی اثاثہ ہیں جس پر نہ صرف ان کا اپنا حق ہونا چاہیے بلکہ استعمال بھی انہیں خود ہی کرنا چاہیے ۔

News ID 1908259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha