مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے 3 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں، نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے ملاقات میں عالمی امور اور دو طرفہ تعاون پر گفتگو بھی ہو گی۔ بھارتی وزیر اعظم امریکہ کے دوران امریکی صدر، آسٹریلیا اور جاپانی وزیرِ اعظم کے ساتھ کواڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورے کا اختتام اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک خطاب کے ساتھ کریں گے جس میں عالمی چیلنجز بشمول کوویڈ 19، وبائی امراض، دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے 3 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔
News ID 1908247
آپ کا تبصرہ