مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جس کے بعد اب نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ سونیا گاندھی کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق امریندر سنگھ کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں تھی۔ وزیراعلیٰ پر مقامی رہنماؤں نے ملاقاتیں نہ کرنے اور خوشامدیوں کو نوازنے کے الزامات لگائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
بھارتی ریاست پنجاب میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
News ID 1908210
آپ کا تبصرہ