8 ستمبر، 2021، 5:08 PM

افغانستان کے پنجشیر مزاحمتی محاذ نے طالبان کی حکومت کو غیر قانونی قراردیدیا

افغانستان کے پنجشیر مزاحمتی محاذ نے طالبان کی حکومت کو غیر قانونی قراردیدیا

افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں قائم مزاحمتی محاذ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو غیر قانونی اور ناجائز قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں قائم مزاحمتی محاذ نے اپنے ایک بیان میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کو غیر قانونی اور ناجائز قراردیدیا ہے۔ افغان مزاحمتی محاذ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ افغانستان کی ممتاز شخصیات کے ساتھ مشورے کے بعد افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کریں گے۔ افغان مزاحمتی محاذ نے اقوام متحدہ، یورپ اور دیگر عالمی تنظیموں اور ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ طالبان کی غیر قانونی اور ناجائز حکومت کو تسلیم کرنے سے پرہیز کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے کہا تھا کہ وہ نئی حکومت میں تمام افغان گروہوں کے نمائندوں کو شامل کریں گے۔ طالبان نے پنجشیر پر بھی قبضہ کرنے کاد عوی کیا ہے جبکہ پنجشیر کے مزاحمتی محاذ نے طالبان کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف جہاد جاری ہے ۔جامع اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل تک طالبان کے خلاف جہاد جاری رہےگا۔

News ID 1908086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha