3 ستمبر، 2021، 12:22 PM

چین و جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے

چین و جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین افغانستان میں سفارت خانہ رکھے گا اور افغانستان کی امداد بھی بڑھائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ قطر طالبان دفتر کے رکن عبدالسلام حنفی کا چین کے نائب وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سہیل شہاہین نے بتایا کہ عبدالسلام حنفی اور چینی نائب وزیرِ خارجہ نے افغانستان کی صورتِ حال اور مستقبل کے تعلقات پر گفتگو کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ کابل میں چینی سفارت خانہ برقرار رہے گا، ہمارے تعلقات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔

طالبان کے ترجمان نے کہاکہ چینی نائب وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ چین انسانی امداد جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کرے گا۔

News Code 1908025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha