مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
عالمی بینک کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک افغانستان کو 5.3 ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ