20 اگست، 2021، 10:39 AM

افغان طالبان تیزی سے ملک میں امن و امان بحال کررہے ہیں

افغان طالبان تیزی سے ملک میں امن و امان بحال کررہے ہیں

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان ملک میں تیزی سے امن و امان بحال کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نے کہا  ہے کہ افغان طالبان تیزی سے امن و امان بحال کررہے ہیں۔ روسی ترجمان کے مطابق طالبان نے مذاکرات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ طالبان خواتین کے حقوق اور شہریوں کے مفادات پر غور کے لیے تیار ہیں۔ روسی ترجمان کے مطابق روسی سفارتی عملے اور شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ طالبان مخالف قوتیں کابل کے شمالی علاقے میں زور پکڑ رہی ہیں، طالبان کا پورے افغانستان پر کنٹرول نہیں ہوا۔

News ID 1907861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha