14 اگست، 2021، 10:01 AM

امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے

امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے

برطانیہ کے وزیردفاع بین والیس نے افغانستان سے فوجی انخلا کے امریکی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور افغانستان مکمل طور پر دہشت گردوں کے ہاتھ میں چلا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیردفاع بین والیس نے افغانستان سے فوجی انخلا کے امریکی فیصلے پر شدید  تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور افغانستان مکمل طور پر دہشت گردوں کے ہاتھ میں چلا جائےگا۔

برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کی واپسی سے افغانستان میں خلا پیدا ہوگیا ہے جسے اب دہشت گرد پُر کر رہے ہیں۔ امریکہ نے افغانستان میں ایک بڑا مسئلہ کھڑا کردیا ہے جس سے خطے کے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

برطانوی دفاع بین والیس نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے دوبارہ سرگرم ہونے سے افغان سرزمین دہشت گردی کا مرکز بن جائے گی۔

برطانوی وزیر دفاع نے امریکہ کو یاد دہانی کرائی کہ طالبان نے ہی نائن الیون سے قبل داعش اور القاعدہ  کو محفوظ پناہ دے رکھی تھی اور اب طالبان کے افغانستان میں مضبوط ہونے سے وہاں القاعدہ فائدہ اُٹھا سکتی ہے اور دوبارہ منظم ہوکر عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

News ID 1907779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha