4 اگست، 2021، 1:20 PM

عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب

عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب

پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے  وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے 53 میں سے 48 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ عبدالقیوم نیازی کو 33 جب کہ اپوزیشن کے امیدوار لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 32 اراکین ہیں جس کا مطلب ہے کہ عبدالقیوم نیازی کو ایک ووٹ زیادہ ملا۔

اس سے قبل پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے عبدالقیوم نیازی کوآزاد کشمیر کا  وزیراعظم نامزد کیا تھا ۔ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ایم ایل اے عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے ۔  وزیر اعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے  5 امیدواروں کے انٹرویوز لیے تھے جن میں سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق، اظہر صادق اور عبدالقیوم نیازی شامل تھے۔ پہلے پہل عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں تھے لیکن پھر ان کا نام اچانک سامنے آیا تھا۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے امیدوار انوارالحق آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔

News ID 1907645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha