مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر ہوائی سفر ممنوع ہوگا۔
پاکستانی حکومت نے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
News ID 1907500
آپ کا تبصرہ