مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عید الاضحی کی نماز کے اجتماعات طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد ہوئے ، تہران، مشہد مقدس ، قم ، اصفہان ، شیراز، تبریز اور دیگر شہروں میں نماز کے اجتماعات طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد ہوئے۔ نماز عید کے بعد عوام کی طرف سے حضرت ابراہیم کی سنت پرعمل اور اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کے حصول کے لئے مختلف جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری جارہی ہے اور قربانی کا گوشت مستحقین کے درمیان تقسیم کیا جارہا ہے۔ قربانی کا یہ سلسلہ عید کے تیسرے دن تک جاری رہے گا۔
آپ کا تبصرہ