18 جولائی، 2021، 4:46 PM

کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کا پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ جنگلات سے مل گیا۔ طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور دو مسافر شامل ہیں۔ طیارہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1907420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha