17 جولائی، 2021، 8:03 PM

کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کا فیصلہ واپس

کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کا فیصلہ واپس

بھارتی حکام نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر میں گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر حلال جانوروں کی قربانی روکنے کے لیے اپنی فورسز کو ہدایت جاری کی تھیں۔  تاہم سرکاری عہدیدار جی ایل شرما نے واضح کیا کہ پابندی سے متعلق فیصلے کو غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جانوروں کی معقول طریقے سے نقل و حمل کو یقینی بنانا چاہتی تھی ۔ ذرائع کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا کہ وہ جانوروں کے ویلفیئر بورڈ کے قوانین کا اطلاق یقینی بنائیں۔  جی ایل شرما نے کہا کہ یہ مراسلہ قربانی یا ذبح پر پابندی سے متعلق نہیں ہے۔

News Code 1907410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha