14 جولائی، 2021، 10:59 AM

پاکستان میں داسو ڈیم کی بس پر بم حملہ میں 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک

پاکستان میں داسو ڈیم کی بس پر بم حملہ میں 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک

پاکستان میں داسو ڈیم میں کام کرنے والی کمپنی کی بس پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ   پاکستان میں داسو ڈیم میں کام کرنے والی کمپنی کی بس  پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ 39 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 9 چینی بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کے صحیح علاج کے لیے اور ان کی منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی دھماکے کے مقام پر موجود ہے۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

News ID 1907367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha