مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے مطابق نقل کیا ہے کہ ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں بارش میں سیلفی لینے کے دوران بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ 27 کے قریب افراد جے پور کے امر قلعہ کی سیر کے دوران مینار اور دیوار پر کھڑے ہوکر سلفیاں بنارہے تھے، اسی دوران ان پر بجلی گری اور متعدد افراد نے نیچے چھلانگ لگای دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ راجھستان اشوک گھیلوت نے ہلاک افراد کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں بارش میں سیلفی لینے کے دوران بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1907343
آپ کا تبصرہ