مہر خبررساں ایجنسی نے ایران کے نئۓصدر کے دفتر کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج قم کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ مراجع عظام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ سید ابراہیم رئیسی حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی زیارت کرنے کے بعد مراجع عظام سے ملاقات کریں گے۔ ایران کے نئے صدر جامعہ مدرسین اور طلاب کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ مذکورہ تمام پروگرامز طبی دستوارات اور پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے۔
ایران کے نئے صدر جناب رئیسی آج قم کے دورے کے دوران مراجع عظام سے ملاقات کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے نئےصدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج قم کا دورہ کریں گے جہاں وہ مراجع عظام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
News ID 1907297
آپ کا تبصرہ