6 جولائی، 2021، 7:54 PM

ہانگ کانگ میں دھماکہ خیز مواد بنانے کے الزام میں 9 افراد گرفتار

ہانگ کانگ میں دھماکہ خیز مواد بنانے کے الزام میں 9 افراد گرفتار

ہانگ کانگ پولیس نے دھماکہ خیز مواد بنانے کی کوشش کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے 6 سیکنڈری اسکول کے طلبہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں پولیس نے دھماکہ خیز مواد بنانے کے الزام میں  9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں سے 6 سیکنڈری اسکول کے طلبہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ پولیس نے بم بنانے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں اور ان کی عمریں 15 سے 39 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 6 سیکنڈری اسکول کے طلبہ بھی شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق  یہ افراد اسکول کے ہاسٹل میں دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے جن سے ریلوے نیٹ ورک، کمرہ عدالت سمیت عوامی مقامات پر دہشت گردی کی کارروائی کی جانی تھی تاہم اس سے پہلے ہی منصوبہ سازوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

News Code 1907269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha