30 جون، 2021، 10:50 AM

پاکستان میں بجلی کے شدید بحران کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

پاکستان میں بجلی کے شدید بحران کی وجہ سے  لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

پاکستان بھر میں بجلی کا بحران شدت اخیتار کرگیا ہے اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں بجلی کا بحران شدت اخیتار کرگیا ہے اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی، آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8 گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر 4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔

News ID 1907180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha