30 جون، 2021، 10:12 AM

اسرائيل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

اسرائيل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں جہاں اس نے خلیج فارس کے عرب ملک متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفارتخانہ باقاعدہ طور پر کھول دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ یائرلاپڈ  متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں جہاں اس  نے خلیج فارس کے عرب ملک متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفارتخانہ باقاعدہ طور پر کھول دیا ہے۔ ابوظہبی میں موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے،مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے، ہم خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ دبئی میں اسرائیل کے قونصلیٹ جنرل کا افتتاح بھی کریں گے اور امارات کےوزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سےبھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال تعلقات بحال ہوئے تھے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے مسئلہ فلسطین نیز اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی ہے۔

News Code 1907177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha