18 جون، 2021، 6:33 PM

امریکہ کا کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

امریکہ کا کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

امریکہ نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کی سکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ترک صدر رجب  طیب اردوغان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے افغانستان کے دارالحکومت  کابل کے ایئرپورٹ کی سکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کی ذمہ داری ترک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کابل ایئرپورٹ فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی غیر ملکی وفود کی افغانستان آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتا رہے گا۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سُلیوان کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ صدر جو بائیڈن اور ترک صدر طیب اردوغان کے درمیان برسلز میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

امریکی مشیرِ قومی سلامتی جیک سُلیوان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تنازع اور تناؤ کا باعث بننے والے معاہدوں کا طویل مدتی حل نہیں نکل سکا تاہم دونوں رہنماؤں نے ان معاملات پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر طالبان نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین سے اپنے فوجیوں کو نکال لے ، کیونکہ ترکی نیٹو کا اتحاد ملک ہے اسے نیٹو کی طرح اپنے فوجیوں کو بھی افغانستان سے نکال لینا چاہیے ۔ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ  افغان سرزمین پر غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے ترکی کا روس سے ایس-400 دفاعی نظام خریدنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ کئے گئے امریکی جیٹ فائٹر طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو منسوخ کردیا تھا ۔

News ID 1907001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha