یمنی فورسز کا سعودی عرب کے ابہا ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ

یمنی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ايئر پورٹ پر ڈرون طیارہ  سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ايئر پورٹ کو دو ڈرون طیاروں قاصف کے 2 کے ذریعہ نشانہ بنایا گيا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمن کے ڈرونز طیاروں نے ابہا ايئر پورٹ پر اپنے ہدف کو دقیق نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر جاری جارجیت کا تاوان ادا رکنا پڑےگا۔

News Code 1906979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =