سیف القدس جنگ نے غاصب  صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیا

فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے 12 روزہ سیف القدس جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ نے غاصب صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الآن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل  زیاد نخالہ نے  12 روزہ سیف القدس جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ  12 روزہ جنگ نے غاصب صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیا۔

زیاد نخالہ نے مزید کہا کہ  اسلامی مزاحمت نے 12 روزہ جنگ کے دوران دشمن سے اپنی طاقت اور قدرت کا لوہا منوا لیا ۔ دشمن کی طرف سے اسلامی مزاحمت کی کامیابی کو کمرنگ بنانے کی تلاش و کوشش جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت پہلے کی نسبت بہت زیاد قوی اور مضبوط ہوگئی ہے اور اسرائيل کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

ادھر فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس  کے محلہ سلوان میں فلسطینی جوانوں اور اسرائیل فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئي ہیں۔

News Code 1906971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =